نواز شریف نے بیٹی سے کلثوم نواز کی تصویر مانگ لی

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، ان کا حوصلہ بلند ہے، مریم نواز کا ٹویٹ


ویب ڈیسک December 27, 2018
نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، ان کا حوصلہ بلند ہے، مریم نواز کا ٹویٹ (فوٹو: فائل)

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی سے مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تصویر مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے اپنی بیٹی مریم نواز سے مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی تصویر مانگی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج والد میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی، ان کا حوصلہ بلند ہے، نواز شریف سے پوچھا کہ آپ کو گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں مجھے کلثوم کی تصویر چاہیے۔