ریکارڈ تجارتی خسارہ ورثے میں ملاقرض اتارنے کیلیے مزید قرض لینا ہوگا وزیرخارجہ

ماضی میں غیرمستحکم داخلی صورتحال عالمی سطح پر پاکستان کے منفی تشخص کا مؤجب بنی، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک December 28, 2018
داخلی صورتحال مدنظر رکھے بغیر موثر خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دی جاسکتی، وزیرخارجہ :فوٹو: اسکرین گریپ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ریکارڈ تجارتی خسارہ ورثے میں ملا، قرض اتارنے کے لیے مزید قرضہ درکارہے۔

اسلام آباد میں سفرا کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ترقی کےمیدان میں پاکستان دیگرممالک سے بہت پیچھے ہے، گلوبل ٹریڈ میں پاکستان کا شیئر 0.12 فیصد ہے، ہم نے قیام پاکستان کے بعد سے اب تک صرف 42 سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں غیرمستحکم داخلی صورتحال عالمی سطح پر پاکستان کے منفی تشخص کا مؤجب بنی، داخلی صورتحال مدنظر رکھے بغیر موثر خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دی جاسکتی، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ریکارڈ تجارتی خسارہ ورثے میں ملا، قرض اتارنے کے لیے مزید قرضہ درکارہے، ہم 16 بار آئی ایم ایف کے دروازے پر دستک دے چکے17ویں بار دینے لگے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اقتصادی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنا ہے، ایڈوائزری کونسل کا اجلاس جلد بلایاجائے گا لیکن اس کا بوجھ سرکاری شعبے پرنہیں ڈالاجائےگا، منجھےہوئےسفارت کاراورسابق سفیرکونسل کاحصہ ہیں ان کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔