رہنماؤں پربغاوت کے مقدمات کیخلاف جسقم کا مظاہرہ

ایسی کارروائیوں سے قومی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،غفار چانڈیو


Numainda Express July 10, 2013
شرکا سے غفار چانڈیو، معشوق قمبرانی، غلام مصطفٰے پنہور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ معدنی وسائل لوٹ کر سندھ کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

COLOMBO: جیے سندھ قومی محاذ ضلع حیدرآباد نے پارٹی چیئرمین صنعان قریشی سمیت دیگر قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے اور مرکزی رہنما آکاش ملاح کے بھائی کی گرفتاری کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

شرکا سے غفار چانڈیو، معشوق قمبرانی، غلام مصطفٰے پنہور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ معدنی وسائل لوٹ کر سندھ کا استحصال کیا جا رہا ہے جس کیخلاف آواز بلند کرنے اور پنجاب جانیوالے راستے بلاک کر کے احتجاج کرنے پر جسقم رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔



دوسری طرف بشیر خان قریشی کے ریاستی قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آکاش ملاح کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں سے قومی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔