سرحدی دیوار نہ بننے پر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دھمکی دے دی

اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس نے میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے مختص 5 ارب ڈالر کی منظوری نہیں دی


ویب ڈیسک December 29, 2018
ڈیمو کریٹس نے میکسیکو سرحدی دیوار کے لیے بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا (فوٹو : فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار کی تعمیر کی مخالفت سے ناراض ہوکر میکسیکو کی سرحد بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سینیٹ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کی مخالفت پر پیدا ہونے والے تنازعے نے شدت اختیار کرلی ہے۔ امریکی صدر نے میکسیکو سرحد ہی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہمیں میکسیکو کی سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے، دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈ کی منظوری کے لیے ڈیموکریٹک نے بل پر دستخط نہیں کیے تو امیگریشن قوانین تبدیل کرکے میکسیکو سرحد کو مستقل طور بند کردیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : میکسیکو سرحدی دیوار کیلیے رقوم کی منظوری تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا، ٹرمپ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صد ٹرمپ کا حالیہ بیان غیر واضح ہے جس میں امیگریشن قوانین کو تبدیل کرنے اور سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے طریقہ کار کو بیان نہیں کیا گیا ہے اس لیے یہ ناقابل عمل دھمکی ہے۔