امریکی فوج کی سال نو پر بمباری سے آتش بازی کی شرانگیز خواہش

صارفین کے شدید اعتراض پر امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کو متنازع ٹویٹ حذف کرکے معزرت کرنا پڑی


ویب ڈیسک January 01, 2019
امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ نے اپنی بھونڈی خواہش کا اظہار ایک ٹویٹ میں کیا۔ فوٹو : فائل

امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کی سال نو کے موقع پر آتش بازی کے لیے بمباری کرنے کی مضحکہ خیز ٹویٹ پر ہونے والی شدید تنقید نے امریکی فوج کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیا۔

سال نو کے استقبال کے لیے سب سے شاندار اور سحر انگیز استقبال نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر کیا جاتا ہے جہاں کاؤنٹ ڈاؤن مکمل ہوتے ہی نوایئر بال گرائی جاتی ہے جس سے آتش بازی کے محو کردینے والے مناظر جنم لیتے ہیں۔

جارحیت پسند امریکی فوج اس موقع کو بھی ' جنگ زدہ' کرنے سے باز نہ آئی اور اسٹریٹیجک ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹ کی کہ ' ٹائم اسکوائر پر روایتی نوایئر بال کے گرنے کے ساتھ ہی سال نو کے جشن کا طبل بج گیا تاہم اگر ضرورت پڑی تو اس بال سے کئی گنا بڑی چیز گرانے کو تیار ہیں۔

Twiiter 2

 

امریکی فوج نے نہ صرف شر انگیز ٹویٹ کی بلکہ ساتھ ہی لیتھل طیارے کی بمباری کرتی تصویر بھی شیئر کی اور ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کو مینشن بھی کیا۔ جس پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/derekjGZ/status/1079866098579845130

صارفین نے اس ٹویٹ کے ساتھ ناگاساکی اور ہیروشیما پر ایٹمی بم گرانے اور اس سے ہونے والی تباہی کے مناظر کی تصاویر شیئر کیں جس پر امریکی اسٹریٹیجک کمانڈ کو اپنی متنازع ٹویٹ حذف کرکے معذرت کرنا پڑی۔