پروازوں میں مشکلات پی آئی اے کی 21 پائلٹس کے لائسنس بحال کرنے کی درخواست

تعلیمی اداروں سے تصدیقی خطوط موصول ہوتے ہی عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پی آئی اے مراسلہ


ویب ڈیسک January 01, 2019
پی آئی اے نے سی اے اے کو مراسلہ بھیج دیا (فوٹو: فائل)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مشکوک اور نامکمل تعلیمی اسناد پر 3 درجن پائلٹ و فضائی میزبانوں کے معطل لائسنس کو تصدیقی عمل ہونے تک بحال کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں تعلیمی اسناد کی تصدیق کے معاملے پر 3 درجن پائلٹ و فضائی میزبانوں کے لائسنس کو بحالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 2 روز قبل مشکوک اور نامکمل تعلیمی اسناد پرمتعلقہ ملازمین کے لائسنس معطل کردیے تھے۔



اسی سے متعلق: پی آئی اے کے پائلٹس سمیت 50 فضائی میزبان جعلی ڈگری پر نوکری سے فارغ

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین کی تعلیمی اسناد متعلقہ اداروں کو تصدیق کے لیے بھیجی جاچکی ہیں اور تصدیقی خطوط موصول ہوتے ہی عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کی رپورٹ آنے تک مذکورہ ملازمین کے لائسنسز بحال کر دئیے جائیں۔