وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات اورمؤقف سے یوٹرن لیں بلاول بھٹو زرداری

حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اورسہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک January 02, 2019
وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات ومؤقف سے یوٹرن لیں، بلاول: فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات اورمؤقف سے یو ٹرن لیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پرکوئی دورائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں لیکن جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذرہیں، وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات ومؤقف سے یوٹرن لیں، حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اورسہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔