نیب کراچی نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

2018 میں 10 ہزار شکایات پر تحقیقات اور کاروائی کی گئی، ترجمان نیب


ویب ڈیسک January 03, 2019
سال 2018 میں 160 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ترجمان نیب۔ :فوٹو:فائل

نیب کراچی نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق نیب کو سال 2018 میں 10 ہزار 311 شکایات موصول ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کراچی نے سال 2018 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق نیب کراچی کو سال 2018 میں 10 ہزار 311 شکایات موصول ہوئیں اور ان میں سے 10 ہزار شکایات پر تحقیقات و کارروائی کی گئی۔

ترجمان نیب کے مطابق 2018 میں 564 شکایات میں سے 315 کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا، 397 انکوائریز میں سے 104 انکوائریز مکمل کی گئیں اور 189 کیسز میں سے 41 کی تحقیقات مکمل کی گئیں جب کہ 160 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے احتساب عدالت میں 46 ریفرنس دائر کیے، نیب کی تحقیقات میں 33 کیسز میں عدالت میں جرم ثابت ہوئے اور جرم ثابت ہونے پر احتساب عدالت سے پلی بارگین اور جیل کی سزا سنائی گئی۔