ای سی سی کا اجلاس ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

نندی پور پاور پروجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ، 322 ارب کے گردشی قرضوں کی ادائیگی پراظہار اطمینان


Numainda Express July 12, 2013
کمیٹی آج پی آئی اے بزنس پلان ایجنڈے پرغورکریگی،رمضان پیکیج کے ایک ارب جاری کردیے،اسحق ڈار،وزیر خزانہ کینیڈین سفیربھی ملے فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے کہاہے کہ رمضان المبارک میں عوام کوریلیف دینے کیلیے رمضان پیکیج کے تحت دی جانیوالی سبسڈی کی مدمیں ایک ارب روپے کی رقم جاری کردی گئی، بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں پاور کمپنیوںکوگردشی قرضہ کے بقایا181 ارب روپے بھی رواںماہ کے اختتام تک اداکردیے جائیں گے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارکی زیرصدارت ہوا،جس میںذخیرہ اندوزوںکیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں نندی پور کمبائنڈ سائیکل پروجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا، اجلاس نے اس منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کے حوالے سے مبینہ طور پر بے قاعدگیوں کے الزامات سے متعلق خبروںکانوٹس لیتے ہوئے معاملے کو فوری طورپر وزارت منصوبہ بندی وترقی میںبھیجنے کافیصلہ کیا اورکہاکہ حقائق ای سی سی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیاکہ وزارت خزانہ نے یوٹیلٹی اسٹورزکے ذریعے رمضان ریلیف پیکیج کیلیے وزارت صنعت وپیداوارکوایک ارب روپے پہلے ہی جاری کردیئے ہیں۔وزارت تجارت نے کمیٹی کوبتایاکہ ٹی سی پی نے50 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کیلیے3 جولائی 2013کوایک ٹینڈرنوٹس جاری کیاہے جو 18جولائی کوکھولاجائے گاجبکہ50 ہزارمیٹرک ٹن کادوسراٹینڈر18 جولائی کوجاری کیا جائیگا۔وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے ای سی سی کوبتایاگیاکہ یوریاکی خریداری کیلیے ٹینڈرجاری کردیاوفاقی وزیرخزانہ نے اجلاس کوبتایاکہ 50 ہزارمیٹرک ٹن ماہانہ یوریاکی پیداوار کیلئے گیس مختص کرنیکاکام آج مکمل کرلیاجائیگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 322 ارب روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی پراطمینان کا اظہارکیا۔



وزیرخزانہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ181 ارب روپے کی بقایارقم بھی رواںماہ کے اختتام تک اداکردی جائیگی۔ اجلاس میںوفاقی وزرأ غلام مرتضیٰ جتوئی، سکندرحیات بوسن،پرویز رشید ، شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال،سعدرفیق،خواجہ آصف،زاہدحامد، انوشہ رحمن خان ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف ڈویژنوںاور محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج(جمعہ)کے اجلاس میںپی آئی اے کے بزنس پلان کے یک نکاتی ایجنڈے پرغورکریگی آن لائن کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویومیںوزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہاکہ نئی توانائی پالیسی کم لاگت ایندھن کے منصوبوںپرمبنی ہے تاکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جاسکے اس پالیسی کااعلان وزیراعظم نوازشریف کریںگے۔

ایک سوال پر وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت ٹیکس چوروںسے سختی کیساتھ نمٹے گی دریںاثنا وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے کینیڈا کے سفیرگریگ گیونے اسلام آبادمیںملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاملاقات میںدونوںملکوںکے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میںمزیداضافے کی ضرورت پربھی اتفاق کیاگیاکینیڈاکے سفیرگریگ گیوکاس نے کینیڈاکے سرمایہ کاروںکو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے راغب کرنے میںان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔