چڑیا گھر 400 دکانوں اور دفاتر کو گرانے کی کارروائی آج ہوگی

دکا ندارو ں اور دفاتر کے مالکان کا شدید احتجاج، گارڈن کی مرکزی سڑک بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں


Staff Reporter January 05, 2019
آج تاجروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا خدشہ ، چڑیا گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی

سپر یم کو رٹ کی ہدا یت پر کر اچی کے قدیم چڑیا گھر کی حدود میں قائم 200 دکا نیں اور 205 دفاتر کو مسما ر کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

قیام پاکستان سے قبل تعمیر چڑیا گھر کی حدود میں دکا نیں قائم تھی، بلد یہ عظمٰی کر اچی محکمہ اسٹیٹ نے کئی عشروں قبل با ضابط کر ایہ پر دی تھیں دکا ندارو ں کو کے ایم سی کے محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے نو ٹس جاری کر دیے گئے تھے کہ فو ری طو ر پر دکا نیں اور دفاتر خالی کر دی جا ئیں، دکا ندارو ں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیاجا رہا ہے۔

میئر کراچی سے ملاقات بھی کی تھی جس پر میئر کر اچی وسیم اختر نے متبا دل جگہ فر اہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی تھی، چڑیا گھر میں کاررو ائی کی منصوبہ بندی کے لیے میونسپل کمشنر سیف الر حمٰن کی صدار ت میں اجلاس ہوا جس میں کاررو ائی کے لیے مکمل حکت عملی مر تب کر لی گئی، ایم سی سیف الر حمٰن کا کہنا تھا کہ عدالتی احکام کی روشنی میں چڑیاگھر کی کی حدود میں دکانوں کو مسمار کیا جائے جس کے لیے ہیو ی مشنری، ڈمپر، لو ڈر سمیت دیگر مشینری کا بندوبست کیا جائے،دکانداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا گارڈن کی مرکزی سڑک بند ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔