کے ڈی اے میں عارضی نوکریاں فروخت کیے جانے کا انکشاف

کے ڈی اے میں 3 بااثر افسران کی اجارہ داری،ملازمین کے کنٹریکٹ تجد ید کر نے کے لیے بھی مبینہ طور پر رقم وصولی


Staff Reporter January 08, 2019
کے ڈی اے میں 3 بااثر افسران کی اجارہ داری،ملازمین کے کنٹریکٹ تجد ید کر نے کے لیے بھی مبینہ طور پر رقم وصولی فوٹو: فائل

ادارہ ترقیات کراچی میں بھاری معاوضہ کے عوض عارضی نوکریاں فروخت کرنے کا انکشا ف کیا۔

سیکڑوں کی تعداد میں معصوم شہر یو ں سے رقم ہتھیا لی گئی، کنٹریکٹ تجد ید کر نے کے لیے بھی مبینہ طور پررقم وصولی کا سلسلہ جا ری ہے،ذرا ئع نے بتا یا کہ سیکریٹری کے ڈی اے خوزیل بخاری ، چیف انجینئر رام چند اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارک اینڈ ہارڈی کلچر عارف احمد نے بھاری رقم کے عوض کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر نوکریاں فروخت کر ر ہے ہیں، ذرا ئع نے بتا یا کہ پارک ڈپا رٹمنٹ اور انجینئرنگ ڈپا رٹمنٹ سمیت دیگر محکموں میں کنٹریکٹ پر نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اب تک معصوم شہریوں سے لا کھو ں روپے وصول کیے جا چکے ہے اور ان کو11 ما ہ کے کنٹریکٹ پر نوکر یا ں دی جا رہی ہیں، ذرا ئع نے بتا یا کہ کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر لگنے والے ملا زمین کی تنخو اہیں 20 سے25 ہز ار رو پے جبکہ ان کو کنٹریکٹ کی نوکری حاصل کر نے کے لیے بڑی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

ذرا ئع نے بتا یا کہ اس گو رگھ دھندے میں سیکر یٹری کے ڈی اے خو زیل بخا ری اور ڈپٹی ڈائریکٹر عارف احمد بر اہ راست مبینہ طور پر ملوث بتا ئے جا تے ہیں جبکہ را م چند ڈی جی کے قریب تر ین افسر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دھندے میں شامل ہیں، ،ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے تمام صورتحال سے لا علم ہیں، کے ڈی اے کے سینئر افسران نے مطا لبہ کیا ہے کہ تین افسران کی انکو ائر ی کر ائی جا ئے کنٹریکٹ کی بھرتیوں کی تحقیقات کی جا ئے۔