نواز شریف کی بیرک کے اطراف اضافی کیمرے اور برقی تاریں نصب

نئے کیمرے میاں نوازشریف کی سکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر لگوائے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 09, 2019
نوازشریف کی سیکورٹی بڑھادی گئی، فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرک کے گرد و نواح مانیٹرنگ کے لیے اضافی کیمرے اور دیواروں پر برقی تاریں لگوادی گئیں۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے وارڈ کے اطراف میں مزید کیمرے لگا دئیے گئے اور دیواروں پر دورویہ برقی تار بھی نصب کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کو ٹھنڈ لگ گئی

جیل ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی قیدیوں کی مانیٹرنگ کے لیے 100سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں جن سے قیدیوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے، لیکن نئے کیمرے میاں نوازشریف کی سکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر لگوائے گئے ہیں تاکہ ہرقسم کی آمدورفت سپرنٹنڈنٹ جیل خود مانیٹر کرسکیں۔

نوازشریف کی سکیورٹی پراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور وارڈرز کی خصوصی رپورٹ کے لیے اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔