کراچی میں آرمی چیف سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جنوری 2019
کاروباری برادری اقتصادی حالات کی بہتری میں کردار ادا کرے گی،وفد کی یقین دہانی	فوٹو: فائل

کاروباری برادری اقتصادی حالات کی بہتری میں کردار ادا کرے گی،وفد کی یقین دہانی فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاروباری شخصیات کی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملک میں معاشی استحکام کے لئے کردار ادا کرے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کی تاجر برادری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں ملک بالخصوص کراچی میں سلامتی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو سکیورٹی صورتحال میں بہتری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے فائدہ اٹھائیں اور ملک میں معاشی استحکام کے لئے تعاون کرے۔

تاجروں کے وفد نے قیام امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ معاشی استحکام کے لئے کردار ادا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔