ریٹائرمنٹ کے بعد مفت لیگل کلینک کھولوں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
ملک کی بہتری کے لئے لانگ مارچ میں سب سے آگے ہوں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار فوٹو:فائل

ملک کی بہتری کے لئے لانگ مارچ میں سب سے آگے ہوں گا، چیف جسٹس ثاقب نثار فوٹو:فائل

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد مفت قانونی کلینک کھولنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے صحافیوں کے وفد نے غیر رسمی ملاقات کی۔ صحافیوں نے چیف جسٹس کو ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم پر جھونپڑی بنا کر بھی رہنا پڑا تورہوں گا، چیف جسٹس

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولوں گا اور مظلوم، غریب و بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا، یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے اور ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے اور ہم سب نے مل کر اسے آگے لیکر جانا ہے، ملک کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو میں سب سے آگے ہوں گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا اداروں میں صحافتی کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور نوکریوں کے تحفظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کردار ادا کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔