بہاول پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک January 14, 2019
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی۔ (فوٹو : فائل)

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاول پور میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔