ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں بہن کا انکشاف

شو کے دوران ابھیشیک کی بہن شوئیتا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھول دیا


ویب ڈیسک January 15, 2019
شوئیتا کے حقیقت بیان کرنے پر ابھیشیک گھبراگئے اور بہن سےکہا یہ میرا ریپڈ فائر راؤنڈ ہے آپ جواب نہ دیں فوٹوفائل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئیتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔

اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو''کافی ود کرن'' سیزن 6 میں اپنی بہن شوئیتا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

شو کے پرومو کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائرراؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریا سے؟ ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں۔

تاہم ان کی بہن شوئیتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایشوریا سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ شوئیتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ان سے ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راؤنڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔

[instagram-post url="
"]