مولاناعبدالعزیزاورام حسان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

یہ سازش لگتی ہے،کسی نقصان کی ذمے دارحکومت ہوگی،انتظامیہ لال مسجدوجامعہ حفصہ


Numainda Express July 16, 2013
یہ سازش لگتی ہے،کسی نقصان کی ذمے دارحکومت ہوگی،انتظامیہ لال مسجدوجامعہ حفصہ فوٹو : اے ایف پی

حکومت نے لال مسجد کے خطیب مولاناعبدالعزیز اورجامعہ حفصہ کی مہتمم ام حسان کی سیکیورٹی واپس لے لی ۔

جس پرلال مسجد انتظامیہ نے شدید احتجاج کیاہے۔ لال مسجد آپریشن کے بعد مولانا عبدالعزیز کورہائی کے بعدحکومت نے سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ مولاناعبدالعزیزاورام حسان کی حفاظت کیلیے اسلام آباد پولیس کے3اہلکارمتعین تھے۔ یہ تینوں اہلکار مولانا عبد العزیز اور ام حسان کی دیگرشہروں میں پروگراموں کیلیے سفر کے دوران ساتھ ہوتے تھے مگر پیر کو اچانک اے آئی جی سیکیورٹی طاہرعالم نے انھیںواپس بلالیا۔



اے آئی جی سیکیورٹی کے دفترسے ایک منشی نے تینوںپولیس اہلکاروںکوفون کرکہاکہ آپ فوری طورپرواپس آجائیں۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لال مسجدانتظامیہ اور جامعہ حفصہ کی طالبات نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا عبدالعزیزاورام حسان کوکچھ ہواتواس کی ذمے داری وفاقی وزیرداخلہ اورآئی جی اسلام آباد پر عائد ہوگی۔