اداکار واسع چوہدری کا پنجاب حکومت کی ایڈوائزری کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان

واسع چوہدری کو پنجاب حکومت کی ایڈوائزری کمیٹی کے کچھ معاملات پر تحفظات تھے، ذرائع


ویب ڈیسک January 15, 2019
واسع چوہدری نے کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان ٹویٹر پر کیا۔ فوٹو:فائل

اداکار واسع چوہدری نے پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف میزبان، رائٹر اور اداکار واسع چوہدری نے پنجاب حکومت کی طرف سے تین ماہ قبل بنائی گئی ایڈوائزی کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، واسع چوہدری نے علیحدگی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

پنجاب کی وزارت ثقافت نے تین ماہ پہلے پنجاب کلچرل ایڈوائزری کونسل بنائی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 30 افراد شامل تھے، کمیٹی میں اداکار شان اور فلم ڈائریکٹرسید نور جیسے کئی نامور افراد شامل ہیں تاہم واسع چوہدری کو کچھ معاملات پر تحفظات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔