وزیر اعظم عمران خان کو سعودی گورنر تبوک نے نایاب تحفہ پیش کیا

گورنر تبوک فہد بن سلطان نے وزیر اعظم کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف تحفے میں دی


ویب ڈیسک January 15, 2019
فہد بن سلطان نے عمران خان کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف کا تحفہ پیش کیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

گورنر تبوک فہد بن سلطان نے وزیر اعظم کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف تحفے میں دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے تبوک کے گورنر فہد بن سلطان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد گورنر تبوک فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف کا تحفہ پیش کیا، جس پر وزیراعظم نے گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا۔