برطانوی ایوان نے بریگزٹ ڈیل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 16 جنوری 2019
ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے (فوٹو: فائل)

ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے (فوٹو: فائل)

 لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے تاریخ ساز معاملے کو ایوان میں پیش کیا گیا جس پر ارکان کی حق یا مخالفت میں رائے شماری کی گئی۔ ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے۔

اپوزیشن کی جانب سے اسی پر بس نہیں کی گئی بلکہ اپوزیشن جماعت نے تھریسامے کو مزید دھچکا پہنچاتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ منظور کرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔