سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

شوبز رپورٹر  جمعرات 17 جنوری 2019
فلم  کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

فلم کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

 لاہور:  پاکستانی نژاد بالی ووڈ فنکارہ سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا۔

فلم رواں جمعے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہونے والی فلم میں ورسٹائل فنکارارشد وارثی نے فراڈی شخص کامرکزی کردار ادا کیا ہے۔

طنز و مزاح، دلچسپ کہانی اور ہٹ میوزک سے سجی بالی وڈ کی نئی فیملی ڈرامہ فلم ’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔