ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے

گلاب چانڈیو کی تدفین ان کے آبائی گاؤں نوابشاہ میں کی جائے گی


ویب ڈیسک January 18, 2019
گلاب چانڈیو کو دو روز قبل نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا فوٹوفائل

ٹیلی ویژن پر اردو اورسندھی ڈراموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے نامور پاکستانی اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، انہیں دو روز قبل کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی تدفین آبائی گاؤں نوابشاہ میں ادا کی جائے گی۔



واضح رہے کہ اداکار گلاب چانڈیو 300 سے زائد اردو، سندھی ڈراموں اور6 فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2016 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔