رسمیں تو اب ہوئی ہیں دپیکا سے شادی بہت پہلے کرچکاتھا رنویر سنگھ

شادی کے بعد زندگی خوبصورت ہوجاتی ہے سب کو شادی کا مشورہ دوں گا، رنویر سنگھ


ویب ڈیسک January 20, 2019
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون گزشتہ 6 برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکے تھے۔

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ سے جب یہ پوچھاگیا کہ شادی کے بعد وہ کیسا محسوس کررہے ہیں اور کیا وہ اپنے دوستوں کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیں گے تو انہوں نے کہا شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی اور خوبصورت ہے اور میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دوں گا کیونکہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہوجاتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویرسنگھ شادی کے بعد دپیکا کے گھرمنتقل

رنویرسنگھ نے مزید کہا کہ میں ہمارے رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرچکاتھا دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کرچکاتھا میں صرف اس بات کا انتظار کررہا تھا کہ دپیکا کب شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں اور جیسے ہی وہ تیار ہوئیں ہم نے شادی کرلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شادی کے بعد دپیکا نے رنویر پر پابندیاں لگادیں

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گزشتہ 6 برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی گزشتہ برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔