دنیا کے معمر ترین شخص کا 113 سال کی عمر میں انتقال

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2019
مسازو نوناکا کو گزشتہ برس ہی دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

مسازو نوناکا کو گزشتہ برس ہی دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

ٹوکیو: جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصبح مردہ حالت میں پائے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔

نوناکا کی پوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے اور صبح ہمیں کسی قسم کی خدمت کا موقع دیئے بغیر ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

یہ خبر پڑھیں : جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

مسازو نوناکا 25 جولائی 1905 کو  پیدا ہوئے  اور 1931 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ مسازو کے پانچ بچے ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری روز تک صحت مند زندگی گزاری۔

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسپین سے تعلق رکھنے والے 113 سالہ فرانسکو نیویز کے انتقال کر جانے کے بعد مسازو نوناکا کو گزشتہ برس دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔