- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
پاکستان میں قومی اداروں کی ساکھ عوام کی نظر میں متنازع ہوگئی، احسن اقبال
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں قومی اداروں کی ساکھ عوام کی نظر میں متنازع ہوگئی اور اس حکومت کی ہر برائی قومی اداروں پر ڈالی جاتی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے لگائے گئے کتاب میلہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے واقعہ نے ہر پاکستانی کے دل کو دھلایا ہے، اس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے چاہیے کسی طرح کا دباو نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 70 سال بعد بھی ہم پینڈولم کی طرح کام کر رہے ہیں، اس ملک کو اگر قانون کےمطابق اور عوام کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک قائداعظم کا پاکستان نہیں بنےگا، آج پاکستان میں قومی اداروں کی ساکھ عوام کی نظر میں متنازع ہوگئی، اس حکومت کی ہر برائی قومی اداروں پر ڈالی جاتی ہے، عوام میں جاتا ہوں تو ہر بندہ قومی اداروں کے بارے میں بات کرتا ہے، ہم ملک کے تمام اداروں کا احترام چاہتے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہاں پر حکومتوں کوتوڑا جاتا ہے، ہم نے دھندلی والے انتخابات کو منظور کیا مگر کسی انتشار کو نہیں چاہتے تھے، پی ٹی آئی کو کسی سے خطرہ نہیں اپنی نہ اہلی سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتظامی لحاظ سے مفلوج ہو چکا ہے، نئے چیف جسٹس نے جو بات کی ہے وہ اس بحران کی ہے جو ہمیں درپیش ہے، کرپشن کو فکس کر سکتے ہیں مگر ملک انتظامی لحاظ سے کمزور ہو تو اس کا ڈھانچہ خطرے میں پڑ جاتا ہے، ہم شفاف احتساب کی حمایت کرتے ہیں جب کہ ہم سب ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔