’’گٹکا اور مین پوری کھانا منع ہے‘‘

ماوا،گٹکا و پان پراگ کھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار۔


Staff Reporter January 29, 2019
ماوا،گٹکا و پان پراگ کھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار۔ فوٹو: فائل

ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک مراسلہ کہا گیا ہے کہ اسے پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست مرتب کی جائے جو گٹکا ، ماوا ، مین پوری اور پان پراگ سمیت اسی طرح سے دیگر مضر صحت اشیا استعمال کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن عاصم قائم خانی کی جانب سے ایک مراسلہ ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز ، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک کے علاوہ ایس پیز سیکیورٹی ٹو ، محافظ فورس ، کورٹ پولیس اور فارن سیکیورٹی سیل کو ارسال کیا گیا ہے جس میں تاکید کی گئی ہے کہ ایسے تمام پولیس افسران و اہلکاروں بشمول دفتری عملے کی فہرست مرتب کر کے 2 دن میں ارسال کی جائے جو گٹکا ، ماوا ، مین پوری اور پان پراگ سمیت اسی طرح سے دیگر مضر صحت اشیا استعمال کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں عادی افسران و اہلکاروں کا نام ، عہدہ ، تعیناتی اور اس بارے میں بھی بتایا جائے کہ وہ ان مضر صحت اشیا میں سے کیا استعمال کرتے ہیں۔