سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے نوٹیفکیشن جاری

فرخ حبیب صوبائی محتسب،منصور عباس رضوی ڈی جی کے ڈی اے تعینات،سمیع صدیقی کوسروسز جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔


Staff Reporter January 29, 2019
لبنیٰ صلاح الدین سیکریٹری ہیومن رائٹس، ہارون احمد سیکریٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ، شفیق احمد مہیسر ایم ڈی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن تعینات۔ فوٹو : فائل

سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے کردیے گئے۔

حکومت سندھ نے سید فرخ حبیب کو صوبائی محتسب تعینات کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری کچی آبادی سیدمنصور عباس رضوی کو ڈی جی کے ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سمیع صدیقی کوسروسز جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعید احمد منگنیجو کوسیکریٹری معدنیات جبکہ ریاض حسین سومرو کو سیکریٹری ری ہیبلی ٹیشن اورتعیناتی کے منتظر سید حسین نقوی کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینرنگ تعینات کردیاگیا۔

جمال مصطفی سید کو اری گیشن ڈپارٹمنٹ کا اضافی چارج ڈاکٹر محمد عثمان چدھڑکوسیکریٹری محتسب اور سیکریٹری وائلڈلائف لبنیٰ صلاح الدین کو سیکریٹری ہیومن رائٹس اورتعیناتی کے منتظر ہارون احمد سیکریٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ، شفیق احمد مہیسر ایم ڈی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن، ناصر اقبال ملک کو جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے اور ڈاکٹر سعید احمد کو سیکریٹری معدنیات جبکہ ریاض احمد صدیقی کوسیکریٹری امپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن تعینات کردیاگیا ہے۔