سدھارتھ ملہوترا کی کرینہ کپور کو اہلیہ بنانے کی خواہش

سدھارتھ نے سیف علی خان کو بھی اپنا بھائی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا


ویب ڈیسک January 29, 2019
سدھارتھ ملہوترا نے اپنی پسند کا اظہار کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں کیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نےکرینہ کپور کے لیے دل میں چھُپی انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو 'کافی ود کرن' کے سیزن 6 کی نئی قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا، شو کی اس نئی آنے والی قسط میں بالی ووڈ کی دو معروف شخصیات سدھارتھ ملہوترا اور ادتیا رائے کپور شرکت کر رہے ہیں۔

شو کے میزبان کرن جوہر نے ابتدا میں مہمان اداکاروں پر کئی سوالات کی بوچھاڑ کی لیکن ریپیڈ فائر راؤنڈ میں سدھارتھ ملہوترا سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ بالی ووڈ سے وابستہ کس شخصیت کو اپنی اہلیہ کے طور پر دیکھنا پسند کریں گے جس پر اداکار نے فوری طور پر کرینہ کپور کا نام لیا، ان کے اس جواب پر کرن جوہر بھی شش و پنج کا شکار دکھائی دیئے۔



کرن جوہر نے جب اُن سے ایک اورسوال کیا کہ وہ انڈسٹری میں کس کو اپنا بھائی بنانا پسند کریں گے جس کے جواب میں سدھارتھ نے کہا کہ وہ سیف علی خان کواپنا بھائی بنانا پسند کریں گے۔