سانحہ لورالئی کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے وزیرداخلہ بلوچستان

افغانستان میں پاکستان مخالف خودکش حملہ آوروں کا ایک مشن بنایا گیا ہے، صوبائی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک January 30, 2019
مختلف دہشت گرد تنظیموں کے تانے بانے ایک دوسرے سے ملتے ہیں، صوبائی وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ سانحہ لورالائی کے تحقیقات جاری ہیں، جب کہ ایک دہشتگرد تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دورہ لورالائی کے موقع پر ڈی آئی جی افس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستانیوں کا بہت ناحق خون بہہ چکا، ہماری فورسز نے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا قلع قمع کردیا۔

میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف خودکش حملہ آوروں کا ایک مشن بنایا گیا ہے، سانحہ لورالائی کے تحقیقات جاری ہیں اور ایک دہشت گرد تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، مختلف دہشت گرد تنظیموں کے تانے بانے ایک دوسرے سے ملتے ہیں، وہ کبھی کسی نام سے کبھی کسی نام سے ذمہ داری قبول کرلیتے ہیں۔

 

مقبول خبریں