عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے وزیراعظم

وزیراعظم نے گھریلوصارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک February 03, 2019
وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب کہ واٹر اتھارٹی کے قیام کے لئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |