شہرمیں خنک ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار بارش نہیں ہوگی

ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کے سبب جناح ٹرمینل سے آمدورفت کرنے والے جہازوں کیلیے وارننگ جاری


Staff Reporter February 04, 2019
ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کے سبب جناح ٹرمینل سے آمدورفت کرنے والے جہازوں کیلیے وارننگ جاری فوٹو: آئی این پی

شہرمیں خنک ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے ،آج کو رات تک شمالی سرد ہواؤں کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

اتوارکو تیز رفتار ہواؤں کے سبب محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی ،مغرب کی جانب سے نئے سسٹم کے تحت شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر میں چلنے والی سرد ہواوں کی رفتار 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،دوپہر کے وقت ہواؤں کی رفتار 20 ناٹیکل (40 کلومیٹر فی گھنٹہ)تک بڑھنے کے سبب محکمہ موسمیات کو جناح ٹرمینل سے آمدورفت کرنے والے جہازوں کے لیے وارننگ جاری کرنا پڑی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(پیر ) کو رات گئے شمال مغربی ہوائیں معتدل ہونے کا امکان ہے۔

بارشوں کے سسٹم کی وجہ سے کئی روز سے جذوی اور مکمل ابرآلود موسم کے بجائے دھوپ نکلی،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 5۔24ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 72جبکہ شام کے وقت 24 فیصد رہی،کئی روز کے بعد صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند نہیں چھائی محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے 5 اور 6 فروری کے درمیان آنے والے نئے سسٹم کے تحت شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔