برینڈن میکولم نے آسٹریلوی بگ بیش کو بھی خیر باد کہہ دیا

برینڈن میکولم جمعے کو لیگ میں اپنا آخری میچ میلبورن اسٹارز کے خلاف کھیلیں گے


ویب ڈیسک February 04, 2019
برینڈن میکولم جمعے کو لیگ میں اپنا آخری میچ میلبورن اسٹارز کے خلاف کھیلیں گے۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے آسٹریلوی بگ بیش کو بھی خیر باد کہہ دیا۔

برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ میکولم نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میچ کے بعد اپنے اس فیصلے سے ساتھیوں کو آگاہ کیا۔ وہ اب جمعے کو لیگ میں اپنا آخری میچ گابا اسٹیڈیم میں میلبورن اسٹارز کے خلاف کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دوسری لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے لیکن بگ بیش کا یہ آخری سیزن ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے برینڈن میکولم نے مستقبل میں کوچنگ کی طرف آکر نوجوانوں کو اپنے تجربے اور مہارت سے سکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں