محکمہ موسمیات کی بدھ سے ہواؤں میں پھر غیرمعمولی اضافے کی پیش گوئی

24گھنٹوں کے دوران شہرکا مطلع خشک اور رات میں سردی کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ


Staff Reporter February 05, 2019
24گھنٹوں کے دوران شہرکا مطلع خشک اور رات میں سردی کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے بدھ تا جمعرات ہواؤں میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش دینے والانیا سسٹم آنے سے کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق نئے مغربی سلسلے سے بدھ تا جمعہ شہر میں غیر معمولی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،پیر کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14جبکہ زیادہ سے زیادہ26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہرکا مطلع خشک،رات میں سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔

مغربی سسٹم کی وجہ سے شہر کئی روز تک سرد اور 44 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے والی ہواؤں کی زد میں رہا، پیر کی سہ پہر ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی اور شام تک ہوائیں معمول پر آگئیں، سردہواؤں کی وجہ سے شہر کے صبح اور شام کے مجموعی درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔