امریکی معاشی ترقی کوفضول کی جنگیں روک سکتی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک  بدھ 6 فروری 2019
میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے،، ٹرمپ: فوٹو: فائل

میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے،، ٹرمپ: فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں کیونکہ کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے دو پارٹیوں نہیں ایک قوم کی طرح کام کرنا ہوگا، نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں، کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے، انتقامی  سیاست کومستردکرنا ہوگا، امریکی قوم کی نظریں کانگریس پرہیں، ہم اس وقت لاکھوں افراد کو دیکھ  رہے ہیں۔

امریکی صدرنے کہا کہ دنیا میں امریکیوں کا ہم پلہ کوئی ایک بھی نہیں، امریکا کی ترقی کا کوئی ملک مقابلہ نہیں کرسکتا، دنیا کی تیزی سے فروغ پاتی معیشت کا بھی ہم سے مقابلہ نہیں، ہمیں بیرونی دشمنوں کوشکست دینے کیلیے متحد ہونا ہوگا، امریکی فوج دنیا کی طاقتورترین عسکری قوت ہے۔ امریکا ہرجگہ، ہرروزکامیابی حاصل کررہا ہے، امریکی معاشی ترقی کوفضول کی جنگیں روک سکتی ہیں، میکسیکوکے راستے امریکا داخل ہونے والے پناہ گزین کو روکنا ہوگا، میکسیکوکی سرحد پرہرصورت باڑلگائیں گے، میکسیکو کے راستے منشیات فروش، جرائم پیشہ افراد امریکا آتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امریکا میں داخلے سے روکنے کیلیے مل کرقانون سازی کرنا ہوگی۔

امریکی صدرنے کہا کہ اس قابل بھی ہوگئے ہیں کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرسکیں، افغانستان میں دو دہائیوں کی جنگ کے بعد امن کی کوشش کررہے ہیں تاہم نہیں جانتا کہ مذاکرات کے نتیجے میں کوئی معاہدہ ہوگا یا نہیں۔ امریکی افواج کی شام سے واپسی کا وقت بھی آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاہتا ہوں امریکا بڑی تعداد میں لوگ آئیں لیکن قانونی طریقے سے، نہیں چاہتے جنوبی سرحد سے جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل ہوں، وینزویلا کے لوگ آزادی چاہتے ہیں امریکا ان کے ساتھ ہے۔

امریکی صدر نے امیگریشن سے متعلق کہا کہ امیگریشن کا محفوظ اورقانونی طریقہ بنانا چاہتے ہیں، ادویات کی قیمتیں اورہیلتھ کیئرکوسستا کرنا چاہتے ہیں، رواں سال امریکی ماہرین پھرخلا میں جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔