عالیہ بھٹ کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پردھوم

مداح ہم شکل سنایا اور عالیہ کے درمیان بے انتہا مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے


ویب ڈیسک February 06, 2019
سنایا کی شکل اور انداز ہوبہو عالیہ بھٹ کی طرح ہے فوٹوفائل

اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کے بعد اب اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

سوشل میڈیا پربھارتی ریاست اتراکھنڈ کی رہائشی 'سنایا' نامی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیوشیئرکی تھی جو دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیومیں سنایا فلم ''گلی بوائے'' میں عالیہ بھٹ کے کردارمیں ان ہی کی طرح ڈائیلاگزبولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بات صرف ڈائیلاگزتک محدود ہوتی تو ٹھیک تھا تاہم سنایا کی شکل اوران کے بولنے کا اندازہوبہوعالیہ بھٹ کی طرح ہے۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

پہلی باردیکھنے پرایسا لگ رہا ہے جیسے یہ 'سنایا' نہیں بلکہ خود عالیہ بھٹ ہے، لوگ 'سنایا' اور عالیہ کے درمیان بے انتہا مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے اور سوشل میڈیا پر اپنی حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bs-WSq_BOsS/"]