چھوٹے تاجروںنے انسداد بھتہ خوری سیل میں نمائندہ نہیں بھیجا

وزیراعلیٰ ہائوس اور آئی جی کے دفتر میںقائم سیل تاجرنمائندہ نہ ہونے سے غیرفعال ہے


Business Reporter August 21, 2012
وزیراعلیٰ ہائوس اور آئی جی کے دفتر میںقائم سیل تاجرنمائندہ نہ ہونے سے غیرفعال ہے

چھوٹے تاجروںنے تین ماہ گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ ہائوس اور آئی جی سندھ کے دفتر میں قائم انسداد بھتہ خوری سیل میں شکایات کی وصولی کے لیے اپنے رضا کار نمائندے تعینات نہیں کیے۔

شہر کے چھوٹے تاجروں نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھتہ خوری کی شکایات پولیس کو درج کرانے کے بجائے تاجر نمائندوں کے ذریعے حکام بالا تک پہنچانے کی تجویز دی تھی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرکے شہر میں بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے چھوٹے تاجروں کی تمام تجاویز منظور کرتے ہوئے نہ صرف وزیراعلیٰ ہائوس بلکہ آئی جی پولیس سندھ کے دفتر میں قائم خصوصی انسداد بھتہ خوری سیل میں چھوٹے تاجروں کے نمائندوں کو شکایات کی وصولی اور متعلقہ محکموں سے بھتہ خوروں کی سرکوبی کے لئے رضاکار نمائندے بھی تعینات کیے۔