وزیر اعظم اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں


ویب ڈیسک February 07, 2019
وزیر اعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں جہاں وزیر اعظم یو اے ای کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم خوشحال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔