- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
آلوک ناتھ کا منافقت بھرا روپ دیکھ کرصدمے میں آگئی تھی، مادھوری ڈکشٹ
ممبئی: نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کے ’’سنسکاری بابوجی‘‘ آلوک ناتھ پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ تمام خبریں سن کر صدمے سے دنگ رہ گئی تھیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ پرجنسی ہراسانی کے الزامات سن کروہ صدمے سے دنگ ہوگئی تھیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے آلوک ناتھ کے منافقت بھرے روپ اور دہرے معیار پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کی چیزیں سامنے آتی ہیں تو آپ صدمے کا شکارہوجاتے ہیں کیونکہ آپ ان لوگوں کواتنے برسوں سے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اچانک آپ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں پڑھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی خاتون پروڈیوسر کا اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام
اداکارہ نے کہا کہ ان الزامات کے بعد ایسا لگا جیسے آپ ان لوگوں سے اتنے برسوں سے واقف ہی نہیں تھے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان کے دوروپ ہوں اور اس چیز نے مجھے صدمے سے دنگ کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘ مہم کا آغازہوا تھا جس کے تحت بالی ووڈ میں کام کرنے والی کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اوربدسلوکی پر آواز اٹھائی تھی۔ بالی ووڈ میں ’’سنسکاری بابوجی‘‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر بھی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے الزام لگایا تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’سنسکاری بابو جی‘ پہلی عدالتی جنگ ہار گئے
یاد رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورآلوک ناتھ نے ماضی کی سپر ہٹ فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم میں مادھوری نے آلوک ناتھ کی بہو کا کردار نبھایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔