مستونگ میں بم دھماکے سے 4 سیکورٹی اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
نامعلوم افراد نے بم حملے میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے دستے کو نشانہ بنایا فوٹو:فائل

نامعلوم افراد نے بم حملے میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے دستے کو نشانہ بنایا فوٹو:فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں بم دھماکے سے 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے بم حملے میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے دستے کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو کوئٹہ میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشین میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیر ے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔