- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، یونیورسٹی پروفیسر سمیت 14 کشمیری شہید
بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی فوج کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی، جس کے نتیجے میں 12 بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 32 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔