- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عمران خان کی عظیم قیادت پاکستان کو درست سمت میں لے جارہی ہے، سعودی ولی عہد
اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قیادت پاکستان کو درست سمت میں لے جارہی ہے۔
پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد روانگی کے موقع پر نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی تذویراتی لحاظ سے اہم ملک ہے اور ہم اسے اپنا گھر سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عظیم قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اور آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پاکستان کی ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں اور ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، اس لیے اپنا سرمایہ اور کوششیں یہاں لگارہے ہیں، جو سمجھوتے ہوئے یہ صرف شروعات ہے، اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم قیادت ملک کو درست سمت میں لے جارہی ہے، 2030 میں پاکستان دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنے گا اور چین پہلے نمبر پر ہوگا، پاکستان کو یقینا اپنے پڑوسی ممالک سے بہت فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم عمران خان
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے خود کو پاکستان کا سفیر کہنے کے بیان کو بہت سراہا گیا، اگر محمد بن سلمان پاکستان میں الیکشن لڑیں گے تو انہیں مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان کو آپ اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔
وزیراعظم نے سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے اور پہلی مرتبہ باہمی تعلقات تمام شعبوں کا احاطہ کر رہے ہیں، پاکستان کا جغرافیائی تذویراتی محل وقوع اور سعودی عرب کی بعض شعبوں میں برتری ان دونوں کے امتزاج سے مستقبل میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔