آصف زرداری کی جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
سابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہ ہونے پر سوال اٹھادیا فوٹو:فائل

سابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہ ہونے پر سوال اٹھادیا فوٹو:فائل

 اسلام آباد: آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں سپریم کورٹ میں لارجر بنچ بنانے کی درخواست دائر کردی۔

سابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہ ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل، پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی اس حوالے سے رائے دے چکے ہیں۔

سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے متفرق درخواست میں استدعا کی کہ نظر ثانی اپیل میں عدالتی دائرہ اختیار کو بنیاد بنایا ہے، کیس کے مدنظر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں آزاد تحقیقات مکمل نہیں کرنے دی گئی، سپریم کورٹ

آصف زرداری نے درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ کے کئی ججز بھی از خود نوٹس اختیار کے تعین کے حق میں ہیں، لہذا مذکورہ تضاد کو دور کرنے کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔