- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
سر ویوین رچرڈز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے جتنے زیادہ میچز ہوں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر اتنا ہی تیز ہوگا، گزشتہ سال مارچ میں ویسٹ انڈین مینز ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تو اس سے قبل پی ایس ایل کے مقابلوں کی میزبانی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا تھا، گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، پی ایس ایل میچز کے پاکستان میں انعقاد سے دنیا کو ہمیشہ مثبت پیغام جاتا ہے۔
ویون رچرڈز نے کہا کہ کوئی بھی ساری زندگی اپنی کرکٹ دیار غیر میں کھیلنا نہیں چاہتا، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی حاصل کرے، بہتر ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے، یہاں بہترین کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں، ہر سال یہاں فاسٹ پولنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہیں تو ایونٹ کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔