شجاع آباد زندہ دفن کی گئی نومولود بچی برآمد ملزمان گرفتار

20 سالہ نادیہ بچی کو دفنا کر گئی‘ ہمسائے اقبال نے گڑھا کھودا تو وہ زندہ تھی


Numainda Express July 31, 2013
20 سالہ نادیہ بچی کو دفنا کر گئی‘ ہمسائے اقبال نے گڑھا کھودا تو وہ زندہ تھی فوٹو: فائل

زندہ دفن کی گئی بچی کو برآمد کرکے لڑکی اور اس سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نواحی چاہ ہیبت والا کی رہائشی 20 سالہ نادیہ گزشتہ سے پیوستہ شام فصل میں گڑھا کھود کر کچھ دبا کر چلی گئی۔ وہاں موجود اس کے ہمسائے اقبال نے فوری گڑھا کھودا تو اس میں نومولود بچی زندہ تھی۔ وہ اہل علاقہ کے ہمراہ بچی کو لے کر تھانہ راجہ رام آ گیا۔ بچی کو سانس لینے اور دودھ پینے میں دشواری کے باعث چلڈرن کمپلیکس ملتان منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔



پولیس نے فوری طور پر نادیہ بی بی کو حراست میں لیا تو اس نے بتایا کہ علاقہ کا رہائشی عبدالغفار مغل اس سے زیادتی کرتا رہا ہے جس سے وہ حامل ہو گئی اور گزشتہ روز بچی کو جنم دیا۔ عبدالغفار مغل نے اس کا گلہ گھونٹا اور دبانے کے لیے کہا تھا۔ پولیس نے نادیہ بی بی کے خلاف بچی کو زندہ دفنانے اور عبدالغفار کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے بھی گرفتار کر لیا۔