سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

سری دیوی گزشتہ برس 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں


ویب ڈیسک February 24, 2019
جھانوی نے سری دیوی کی برسی پر جذباتی پیغام شیئر کیاہے فوٹوفائل

کروڑوں دلوں پر حکومت کرنے والی بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا اس موقع پر ان کے شوہر بونی کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان کی زندگی کے آخری دنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ سری دیوی گزشتہ برس 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیاتھا۔ سری دیوی کے مداح ایک سال گزرنے کے باوجود ان کی موت کو بھلا نہیں پائے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کو بعد ازمرگ نیشنل ایوارڈسے نوازدیا گیا



سری دیوی کی موت کو آج ایک سال مکمل ہوگیا اس موقع پر ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی سری دیوی کے زندگی کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب وہ اپنے بھتیجے موہت مرواہ کی شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موت سے 15 منٹ قبل سری دیوی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟



دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اس موقع پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق''میرا دل ہمیشہ غمزدہ رہتاہے، لیکن میں ہمیشہ مسکراتی رہتی ہوں کیونکہ میرے دل میں آپ رہتی ہیں۔''

[instagram-post url="
"]