- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
موت سے کچھ دیر قبل سری دیوی کے ساتھ کیا ہوا؟
ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دبئی میں 55 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں تاہم ان کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں آخر ہوا کیاتھا، بھارتی میڈیا نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔
تقریباً 3 دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ سری دیوی دوروز قبل دبئی میں انتقال کرگئیں، ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قراردیاجارہا ہے تاہم ان کے گھر والوں کاکہنا ہے کہ انہیں دل کا کوئی عارضہ لاحق نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری اور ان کے مداح حیران ہیں کہ آخرسری دیوی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ چند لمحوں میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئےاس دنیا سے چلی گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی انتقال کرگئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور کے ساتھ اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں۔ شادی میں شرکت کے بعد بونی کپور اورخوشی کپور واپس ممبئی آگئے تھے جب کہ سری دیوی اپنی بہن سری لاتھا کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کیلئے دبئی میں ہی موجود تھیں۔ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل میں قیام پزیر تھیں جہاں ان کی موت سے ایک دن قبل بونی کپور نے پہنچ کر اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور تقریباً ساڑھے5 بجے شام ہوٹل پہنچے تھےاور انہوں نے سری دیوی کو رات کے کھانے کیلئے مدعو کیا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریباً 15 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا اس کے بعد سری دیوی واش روم گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس
جب 15 منٹ بعد بھی وہ واش روم سے واپس نہیں آئیں تو بونی کپور کو تشویش ہوئی اور انہوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر سری دیوی کو آواز دی لیکن سری دیوی کی جانب سےجب کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاتو انہوں نے دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئے جہاں انہوں نے سری دیوی کی لاش باتھ ٹب کے اندر دیکھی بعدازاں انہوں نے پہلے اپنے دوست کو فون کیا جس نے پولیس اور طبی عملے کو فون کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ پولیس اور طبی عملے نے فوراً سری دیوی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کی آخری وڈیوسوشل میڈیا پروائرل
دوسری جانب میڈیا حلقوں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سری دیوی کی لاش بونی کپور نے نہیں بلکہ ہوٹل کے اسٹاف نے برآمد کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سری دیوی نے ہوٹل اسٹاف سے پانی منگوایا تھا جب ان کے لئے پانی لے جایاگیا تو انہوں نےدروازہ نہیں کھولا جس کے بعد دروازہ توڑ کر ان کی لاش برآمد کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔