- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
بھارت کیخلاف جوابی کارروائی پر سیاستدانوں کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کی دراندازی کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائی پر سیاسی قائدین نے ردعمل دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کی دراندازی کے جواب میں پاک مسلح افواج کی کارروائی پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، عثمان بزدار، مصطفیٰ کمال، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب اور عبدالعلیم خان سمیت متعدد سیاستدانوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے، ہم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جارحانہ اور ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیئے، پاکستان کے شاہینوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں دشمن پر فتح ونصرت عطا فرمائی، قوم سجدہ شکر بجا لائے۔ بھارت جان لے اس نے دنیا کی بہترین افواج سے پنگا لیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہیں، پاکستان
آصف زرداری نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنا دفاعی حق استعمال کیا، بھارت کو چاہیے کہ سرحدوں کے تقدس کا احترام کرے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں، پاکستان ایئر فورس نے بھارت کو باور کروا دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امید ہے مودی سرکار پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی دوبارہ حماقت نہیں کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔