پاک فوج کا رویہ متاثر کنُ ہے، گرفتار بھارتی پائلٹ

ویب ڈیسک  بدھ 27 فروری 2019

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی فضائیہ کے افسر ہیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارتی فضائیہ کا ریکارڈ بیان دکھایا جس میں گرفتار بھارتی پائلٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بھارتی پائلٹ ہے جب کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں اور میں ونگ کمانڈر ابھے نندن ہوں، میرا سروس نمبر 27981 ہے۔

زیر حراست ونگ کمانڈر ابھے نندن کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے پاک فوج کے برتاؤ کی تعرف کرتے ہوئے گرفتاری سے لے کر اب تک پاک فوج کے رویے کو متاثرکنُ قرار دیا ہے، ابھے نندن نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اس کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا ہے اور وہ اسی طرح کے رویے کی امید اپنی فوج سے بھی کرتے ہیں، ابھے نندن نے مزید کہا ہے وہ اپنے اس بیان پر بھارت میں بھی قائم رہیں گے اور وطن واپسی پر اپنی بات کو دہرائیں گے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایک زخمی پائلٹ کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جب کہ دوسرا زیر حراست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔