بھارت کو کراراجواب دینے پر فنکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  بدھ 27 فروری 2019
 اپنی پاک آرمی اورپاک فضائیہ سے محبت ہے، پاکستان زندہ باد۔، پاکستانی فنکار فوٹوفائل

اپنی پاک آرمی اورپاک فضائیہ سے محبت ہے، پاکستان زندہ باد۔، پاکستانی فنکار فوٹوفائل

کراچی: گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے جواب میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دینے پر شوبز فنکاروں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

پاکستانی عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی دراندازی پر جس طرح پاکستانی فنکاروں نے پاک فوج کا ساتھ دیا اسی طرح آج بھارت کو پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر فنکار برادری نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کوکراراجواب

معروف ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے بھارت کو ہمارا جواب ثبوت کے ساتھ، خدا ہمارے جوانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان ایئرفورس ہمارافخر ہےاور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

گلوکارو اداکار فرحان سعید نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہمیں جنگ نہیں امن چاہیئے لیکن اگر تم باز نہیں آئے تو تیار رہو۔

اداکارہ عروہ  حسین نے کہا پاکستان آرمی اب بھی امن کا پیغام دے رہی ہے اور ہمیں اپنی پاکستان  آرمی پر فخر ہے، یہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، میں پاکستانی ہوں اور ہمیں جنگ نہیں چاہیئے۔

https://twitter.com/VJURWA/status/1100680858195894277

اداکار فیروز خان نے بھی ٹوئٹر پر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پاک آرمی اورپاک فضائیہ سے محبت ہے، پاکستان زندہ باد۔

 

https://twitter.com/ferozekhaan/status/1100326611939983361

https://twitter.com/ferozekhaan/status/1100323655693881344

اداکار اعجاز اسلم نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن کسی بھی صورتحال میں ہماری فوج پاکستان کی حفاظت کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

اداکار احمد بٹ نے کہا یہ ہماری جنگ نہیں ہے لیکن ہمیں زبردستی اس میں دھکیلا جارہاہے، پاکستان ہمیشہ سے ایک پر امن ملک رہاہے اور رہے گا لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نا سمجھاجائے، انڈیا تمہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ سب کیوں ہورہاہے۔

اداکارہ ارمینا خان نے جنگ کی صورتحال میں سب سےمحفوظ رہنے کی درخواست کی۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1100661303574704130

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔