پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک  جمعرات 28 فروری 2019
فریقین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع حل ہونے کی بھی امید ہے، ٹرمپ فوٹو : فائل

فریقین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع حل ہونے کی بھی امید ہے، ٹرمپ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُر امید ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔